سیگال گروپ رئیل اسٹیٹ ایکسپو، پری لانچنگ کی رنگارنگ تقریب 

سیگال گروپ رئیل اسٹیٹ ایکسپو، پری لانچنگ کی رنگارنگ تقریب 

  

لاہور(رپورٹ،میاں اشفاق انجم، تصاویر، ندیم احمد،ایوب بشیر)سیگال گروپ پی سی لاہور میں ہونیو الی رئیل اسٹیٹ ایکسپو کے موقع پر ایم ایس (MS) ٹاور جوہر ٹاؤن لاہور 1947ہاؤسنگ اسلام آباد سیگال ولاز، اسلام آباد کی پری لانچ کی رنگا رنگ تقریب،شرکاء کے لیے عمرہ کے 10ٹکٹوں سمیت لاکھوں کے انعامات،جی بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل باسط محمود ملک،ہوپ کے پی کے کے چیئرمین فیصل صبوری،بلوچستان کے سابق چیئرمین ادو آغا،اسلام آباد کے سابق چیئرمین جاوید اختر،پشاور کے شفقت اللہ سمیت ٹریول عمرہ و حج ٹریڈ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز سے وابستہ سینکڑوں افراد کی شرکت،صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،چیئرمین سیگال گروپ شاہد محمود انور،ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمن چودھری،ڈائریکٹر مارکیٹنگ لیاقت علی،عرفان خلیل،ڈاکٹر سبیل،صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر،راجہ شیرا فگن،مفتی زبیر،گل محمد خان، میجر رفیق حسرت،محمد خلیق اور مشتاق عسکری کا خطاب،صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا ہے بے جا ٹیکسز لگائے گئے جس کی وجہ سے سرمایہ باہر منتقل ہوا،وزیر اعظم عمران خان نے تعمیراتی پیکیج دیا،ہاؤسنگ کے شعبہ میں ون ونڈو متعارف کرایا اور ٹیکسز کم کیے جس کی وجہ سے پراپرٹی کا کاروبار ایک دفعہ پھر پٹری پر چڑھ گیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ میں  نے ہاؤسنگ کی وزارت میں رہتے ہوئے پورے پنجاب میں ایل ڈی اے سمیت تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ہاؤسنگ سکیم کی منظوریNOCکے حصول کا تیز ترین نظام متعارف کرایا ہے،50لاکھ گھروں کا خواب پورا ہو گا،میں امید کروں گا کہ سیگال گروپ اپنے کلائنٹ سے کیے گئے وعدے اور کمٹمنٹ پوری کرے گا،مجھے سیگال کی مینجمنٹ اور خوبصورت پروگرام دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے،چیئرمین شاہد محمود انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزاب گروپ کی کامیابی کے پیچھے بھی ہماری نیک نیتی اور اخلاص تھا،سود سے نفرت تھی،کلائنٹ سے کی گئی کمٹمنٹ کو پورا کرنا تھا،اس میں میرے محسن دوست اور شراکت دار امتیاز الرحمن چودھری کا ساتھ تھا،اب سیگال گروپ میں بھی ہم کوالٹی لائیں گے،میرٹ پر کمپرومائز نہیں کریں گے،سود پر چارج،جرمانہ ہماری کتاب میں نہیں ہے،ہم رب کو ناراض کرنے والا کام نہیں کریں گے،کاروبار میں فائدہ ہو یا نہ ہو وقت پر ڈلیوری،کوالٹی ہماری ترجیح ہو گا،محمد خلیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مرکز جوہر ٹاؤن لاہور میں بننے والا ایم ایس ٹاور 12منزلہ شاہکار ہو گا،جس میں شوروم،دوکانیں،دفاتر اور ٹاپ روف پرفائیو سٹار ہوٹل اہل لاہور کے لیے انمول تحفہ ہے،امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد محمود انور اور امتیاز الرحمن چودھری مارکیٹ میں اپنی ساکھ بنا چکے ہیں،اللہ کا ڈر اور خوف،ایمانداری ان کا نصب العین ہے ان کو ہمیشہ کامیابی ملے گی،میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں،صدر لاہور چیمبر  میاں نعمان کبیر نے سیگال گروپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ڈاکٹر سبیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیگال گروپ کا قائم ہونا ہمارے پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، میجر رفیق حسرت نے کہا کہ میں شاہد محمود انور اور امتیاز الرحمن چودھری کو ہاؤسنگ اور کمرشل منصوبے شاندار لوکیشن پر دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،عرفان خلیل اور لیاقت علی،راجہ شیرا فگن نے خطاب کرتے ہوئے عزم کیا کہ ہم آج پری لانچ کے موقع پر جو وعدے کر رہے ہیں پورے کریں گے،مفتی محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں کہ سیگال گروپ شریعت کے مطابق کام کر رہا ہے،میں ان کے ساتھ ہوں ان کو حقیقی راستے سے ہٹنے نہیں دوں گا۔

سیگال گروپ

مزید :

صفحہ آخر -