24گھنٹوں کے دوران 2گھروں، 2دکانوں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری

24گھنٹوں کے دوران 2گھروں، 2دکانوں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر ...

  

          لاہور(کرائم  رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علا قہ میں عبید  کے گھر سے نامعلو م چور تالے توڑ کر 6لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے، ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے قاسم کے گھر گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 4لاکھ25ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، ہئیر میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر سے 2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات 65ہزار نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ساندہ میں ڈاکوؤں نے ذوالقرنین کی دکان سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 40ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے قیصر کی دکان سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 10ہزار نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، گلبرگ میں ڈاکو ریاست علی سے گن پوائنٹ پر 36ہزار نقدی و موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو رحیم سے 28ہزر نقدی و موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکو ارباب سے 71ہزار نقدی وموبائل فون، مزنگ میں شہباز سے 6ہزار نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،نواب ٹاؤن، اسلام پورہ، اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں اور  پرانی نارکلی، چوہنگ، نصیر آباد، سرور روڈ، شفیق آباد، کوٹ لکھپت، رائیونڈ سٹی، نولکھا، شالیمار، ہربنس پورہ، شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -