شادباغ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

شادباغ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)شادباغ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے کالا خطائی روڈ کے رہائشی عزیز الرحمان، حمزہ اور عدیل موٹر سائیکل پر کام سے واپسی پر شادباغ کے علاقے کرول گھاٹی انڈر پاس کے نیچے سے گزر رہے تھے اس دوران تیزرفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں حمزہ موقع پر جاں بحق جبکہ زبیر، عزیرالرحمان اور عدیل زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر  رکشہ ڈرائیور زبیر کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -