توہین عدالت کی درخواست کا جواب داخل کروانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کومزیدمہلت

توہین عدالت کی درخواست کا جواب داخل کروانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شجاعت علی خان نے توہین عدالت کی درخواست کا جواب داخل کروانے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو10دسمبر تک کی مزیدمہلت دیدی یہ درخواست سید معیز سرہندی نے دائر کررکھی ہے جس میں کہاگیاہے کہ کامران لاشاری تین مرتبہ والڈ سٹی کے ڈی جی تعینات رہ چکے  ،کامران لاشاری کی چوتھی مرتبہ بھی تعیناتی کی سمری منظور کرلی گئی، کامران لاشاری کی عمر 60 سال سے زائد ہے مگر پھر بھی ڈی جی کے عہدے پرمتعدد با فائز ہوچکے ہیں،عدالت نے چیف سکریٹری کو 4ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،عدالتی حکم کے باوجود تعیناتی نہیں روکی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی چوتھی مرتبہ تعیناتی کو روکا جائے۔
 اورچیف سیکرٹری کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کا عمل میں لائی جائے۔
مزیدمہلت

مزید :

علاقائی -