جوہر ٹاؤن، قتل کا ڈراپ سین، سوتن نے پیسے دے کر قتل کروایا

  جوہر ٹاؤن، قتل کا ڈراپ سین، سوتن نے پیسے دے کر قتل کروایا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں قتل ہونیوالی وکیل کی اسسٹنٹ قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کو اس کی سوتن نے شوٹرکو پیسے دے کرقتل کروایا، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعہ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 14اکتوبر کو جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ایڈووکیٹ کی پرائیویٹ اسسٹنٹ عقیلہ سبحانی پر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں عقیلہ چار فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی جسے بعد ازاں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی،پولیس حکام نے جوہر ٹاون میں خاتون پر فائرنگ کے بعد قتل کیس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے فوری ملزموں کی گرفتاری کا  حکم دیا  گزشتہ روز   پولیس ٹیم  نے خاتون وکیل کے قتل کیس میں خاتون سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ میرا شوہر مجھے وقت اورتوجہ نہیں دیتا تھا، اس لئے قتل کا منصوبہ بنایا، شوہر نے سوتن کو گھرخرید کردیا، مجھے مناسب خرچہ نہیں دیتا تھا ملزمہ رابعہ کا مزید کہنا تھا کہ شوٹرکو دو لاکھ روپے میں قتل کے لیے راضی کیا جبکہ ایک لاکھ ایڈوانس دیا اجرتی قاتل عرفان 22 روز تک مقتولہ عقیلہ کی ریکی کرتارہا،پھرواردات کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہرکا ملازم بھی ریکی کرنے میں مدد فراہم کرتا رہا،قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان سے آلہ قتل اور واردات کے لیے ادا کی گئی رقم برآمد کروالی گئی۔  

مزید :

علاقائی -