کھلی کچہری میں آنے والے شہری باعث احترام ہیں، احسن یونس
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل سے ہی پولیس افسران پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔ کھلی کچہری میں آنے والے شہری باعث احترام ہیں۔ پولیس افسران تھانوں میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔بزرگ،خواتین سمیت36شہریوں نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ احسن یونس نے متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔رخصت اور ویلفیئر کیلئے 09 پولیس اہلکاربھی پیش ہوئے۔ احسن یونس نے اہلکاروں کی درخواستوں پر مناسب حکم صادر کئے۔