ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولاکیخلاف درخواست‘ابتدائی میرٹ لسٹ روکنے کی استدعا مسترد

      ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولاکیخلاف درخواست‘ابتدائی میرٹ لسٹ روکنے کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے میڈیکل داخلوں کے لئے آئی بی سی سی کا ایکولینس سرٹیفکیٹ فارمولاکے خلاف دائردرخواست میں ابتدائی میرٹ لسٹ روکنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے وفاقی حکومت،یو ایچ ایس،انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین اور وزارت تعلیم سے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔ 

درخواست گزارمحمد سلمان کی طرف سے نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے او لیول اور اے لیول میں اے سٹار نمبرز حاصل کئے،پورے پاکستان میں فزکس میں ٹاپ کیا۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 210میں سے177 نمبرز لئے، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور آغا خان یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے ایکولینس فارمولا کے تحت 93 فیصد نمبرز کی حد مقرر کر رکھی ہے،پنجاب بھرکے بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف ایس سی کے طلبہ کو سوفیصد نمبر دیئے، پنجاب میں نشستوں کی تعداد 3 ہزار 500ہے۔ایف ایس سی میں بورڈز کی جانب سے 100فیصد نمبرزدئیے جانے کی وجہ سے تمام سیٹیں پر ایف ایس سی کے طلبہ حقدار ٹھہریں گے۔ درخواست گزارسمیت اے لیول کرنیوالے ہزاروں طلبہ 93 فیصد قدغن کی وجہ سے داخلوں سے محروم رہ جائیں گے۔عدالت سے استدعاہے کہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین کیایکولینس سرٹیفکیٹ کا فارمولا کالعدم قرار دیا جائے، مزیداستدعا کی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک یوایچ ایس کو3 دسمبر کو میڈیکل داخلوں کی ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -