آمدنی سے زائد اثاثے، محمد رمضان اور بیٹے فیضان کے جوڈیشل ریمانڈ 

 آمدنی سے زائد اثاثے، محمد رمضان اور بیٹے فیضان کے جوڈیشل ریمانڈ 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ملک ساجد علی اعوان نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات میں سابق چیف انجینئر پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ محمد رمضان اور ان کے بیٹے فیضان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت6دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے اس کیس کے بے نامی داروں کو بھی نوٹس جاری کردئیے  ملزم رمضان کو 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

،نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف ہے کہ ملزمان کے اثاثوں، بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات اور شواہد موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -