ماں بیٹی سے بداخلاقی مقدمہ  کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی

  ماں بیٹی سے بداخلاقی مقدمہ  کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چوہنگ کے علاقے میں ماں بیٹی سے رکشے ڈائیور کی ساتھی سمیت بداخلاقی کے مقدمہ کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزموں کو دوبارہ فردجرم عائد کرنے کے لئے طلب کرلیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت ملزموں کے وکلاء کی استدعا پر ملزم عمر فاروق اور منصب پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -