احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن دسمبر تک مکمل ہوجائیگی، ثانیہ نشتر 

 احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن دسمبر تک مکمل ہوجائیگی، ثانیہ نشتر 

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روزصوبائی دارالحکومت لاہور کے دورہ کے دوران شادمان میں واقع سویرا جنرل سٹور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کی رجسٹریشن دسمبر تک مکمل ہوجائے گی جس میں 8171پر اپنے نام سے رجسٹرڈ نمبر سے لوگ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔اس پروگرام میں ایک گھرانے سے ایک ہی فرد رجسٹرڈ ہو سکتا ہے اگر ایک گھر میں 4 لوگ علیحدہ علیحدہ رہتے ہیں تو ان کی رجسٹریشن ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کریانہ دکانوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی جو ویب سائٹ کے ذریعے ہو گی جس کے لیے نیشنل بنک میں اکاؤنٹ ضروری ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ دکانوں کے باہر سائن بورڈز لگے ہوں گے جبکہ خریدار اپنا شناختی کارڈ اور موبائل ایس ایم ایس دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں۔

ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -