مانگا منڈی، ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی کی کھلی کچہری 

مانگا منڈی، ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی کی کھلی کچہری 

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی کی کھلی کچہری مانگا منڈی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے سول سوسائٹی فورم مانگا منڈی کی طرف سے سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کو دی جانیوالی درخواست پر ایس پی صدر ڈویژن حفیظ الرحمان بگٹی نے اے ایس پی سرکل رائیونڈ بلال محمود سلہری کیساتھ تھانہ مانگا منڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سول سوسائٹی فورم مانگا منڈی کے وفد نے سردار عاقل عمر کی قیادت میں شرکت کی اس کے علاؤہ دیگر سائلین نے بھی بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل پیش کئے جس پر ایس پی صدر ڈویژن لاہور حفیظ الرحمان بگٹی نے اے ایس پی رائیونڈ بلال سلہری اور ایس ایچ او مانگا منڈی عمران یوسف کو انہیں حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ایس پی صدر  نے کہا کہ لاہور میں روزانہ 125 سے 135 موٹر سائیکل چوری ہوتی تھیں ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس صاحب کے احسن اقدامات سے موٹر سائیکل چوری کم ہو کر 90 موٹر سائیکل روزانہ پر آگئی لاہور پولیس نے کئی گینگ گرفتار کئے  نفری کی کمی جیسے اہم مسئلہ کو جلد حل کروانے کا وعدہ بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -