شہری نے ون وے کی خلاف ورزی پر روکنے پر احتجاجاً موٹرسائیکل کو آگ لگا دی

  شہری نے ون وے کی خلاف ورزی پر روکنے پر احتجاجاً موٹرسائیکل کو آگ لگا دی

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں نامعلوم شخص نے ون وے کی خلاف ورزی پر روکنے پر احتجاجا اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آفس شملہ پہاڑی کے قریب ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو ون وے جانے سے روکا اور کاغذات مانگے جس پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار تعیش میں آگیا او اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گیا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او  نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -