اردل روم کا انعقاد‘برخاست شدہ پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کا اردل روم کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز آفس میں منعقد ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے برخاست شدہ ملازمین کی اپیلوں کی شنوائی کی۔فیاض احمد دیو نے 90 سے زائد برخاست شدہ پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں سرزد جرم سے زیادہ سزائیں پانے والے 14 ملازمین کو ملازمت پر فوری طور بحال کر دیا جبکہ سنگین الزامات درست ثابت ہونے پر سزائیں پانے والے ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے منشیات فروشی،غیر اخلاقی و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 50 برخاست شدہ ملازمین کی اپلیں مسترد کیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ 28 برخاست ملازمین کا سابقہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا جس کی جانچ پڑتال کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔
فیاض احمد دیو نے کہا کہ کہ اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے،سی سی پی او لاہور نے کہ سزا و جزا کا تعین ذاتی پسند ناپسند کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گا.فیاض احمد دیو نے کہا کہ غیر ارادی و انسانی بنیادوں پر ہونے والی غلطی یا کوتاہی پر سزا میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،خ۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے کہا کہ ملازمین کی ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے،پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔