محکمہ تعلیم نے یکساں نصاب کے حوالے سے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی

محکمہ تعلیم نے یکساں نصاب کے حوالے سے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی

  

لاہور (پ ر) یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نجی چینلز اوربعض اخبارات میں شائع ہونیوالی  خبر کی وضاحت کرتے ہوئے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک  بورڈ  کے ترجمان نے  مذکورہ خبر کو با لکل من گھڑت، بے بنیاد اورگمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی  اور نہ ہی سکولز کے لیے کوئی کیٹگریز بنائی جا رہی ہیں ترجمان نے  اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو یکساں قومی نصاب کے تحت پہلے مرحلے میں نرسری تا جماعت پنجم کی  30 ماڈل نصابی کتب  اور نصاب موصول ہوا  جو صوبائی کا بینہ کی منظوری سے اختیار کرنے کے بعد صوبے بھر میں کامیابی کے ساتھ نافذ العمل ہے۔ یکساں قومی نصاب کے سلسلے میں وفاق کی جانب سے  نصاب اور کتب کی مزید بہتری کے لیے اگر کوئی ہدایات موصول ہوں گی تو ان پر حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -