امریکہ حل طلب مسائل طے کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، طالبان

امریکہ حل طلب مسائل طے کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، طالبان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل(آئی این پی) افغان طالبان نے زور دیا ہے کہ امریکہ حل طلب مسائل طے کرنے کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے۔ افغان طالبان رہنما سہیل شاہین نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اب گیند امریکہ کی کورٹ میں ہے، ہم کھلے دل سے امریکا سے مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، وقت آگیا ہے امریکا تصفیہ طلب مسائل کیحل کے لیے عملی اقدام کرے۔ واضح رہے کہ اگلے ہفتے دوحہ میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔دوسری طرف افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی اور طالبان حکومت کے درمیان چرس سے دوائیاں بنانے کا معاہدے ہوا ہے، تاہم کمپنی نے اس سے  لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ اس معاہدے کی خبر افغان میڈیا کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق سی فام نامی کمپنی نے معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ان کا افغان حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ افغان میڈیا  کے مطابق  افغانستان کے حکمران طالبان نے آسٹریلوی کمپنی سی فارم کے ساتھ ایک معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔ جس کے تحت کمپنی افغانستان میں بھنگ کا پروسیسنگ مرکزقائم کرنا چاہتی ہے۔ افغانستان کے نائب وزیرمنشیات کے مطابق کمپنی کے نمائندے سے میں اس منصوبے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔
طالبان

مزید :

صفحہ آخر -