پٹرولیم مصنوعات کے بحران حالات تشویشناک،گل مرزا
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی طرف جاتے حالات انتہائی پریشان کن مرحلہ ہے۔ تاجروں صنعتکاروں مزدوروں کے بعد پٹرول پمپ مالکان کی ٹیکسوں کیخلاف دہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ متوسط اور سفید پوش طبقے کیلئے آٹا چینی ادویات علاج ضروریات زندگی پوری کرنا شدید محال ہوچکا ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کیلئے ویلفیئر اور فرینڈلی اکنامک ریفارمزلائے۔