مریم نواز اور شاہد خاقان کے  خلاف توہین عدالت کیس  آج سماعت کے لئے مقرر

مریم نواز اور شاہد خاقان کے  خلاف توہین عدالت کیس  آج سماعت کے لئے مقرر

  

 اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز  اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج جمعہ کو مقرر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی اور بیان کے بعد مریم نواز اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔ان تقاریر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی  فریق ٹھہرایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز اور شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کیس کی  آج جمعرات  سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر وکیل کلثوم خالق ایڈوکیٹ دلائل پیش کریں گی۔اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ آج جمعہ کوخود اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ 

 توہین عدالت

مزید :

صفحہ آخر -