ماضی میں ملک کو لوٹنے والے قوم کو جواب دیں،سیمی بخاری
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹنے اور ملک کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچانے پرپیپلز پارٹی کے بلاول زرداری قوم کواب جواب دیں۔
، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتیں اور آنے والے دور کی پلاننگ کرتیں تو آج ملک وقوم کو خمیازہ نہ بھگتنا پڑتا۔
، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے اور عوامی مسائل سے نجات دلانے کی صلاحیت صرف پی ٹی آئی کی قیادت رکھتی ہے، بلاول زرداری ٹولے کو شر م آنی چاہئے کہ ہر ایشو پر وہ اپنی جھوٹی سیاست چمکاتے ہیں، ان درپیش مسائل سے ملک کو نکالنے کے لئے پیپلزپارٹی کے پاس کوئی ایجنڈا اور وڑن نہیں، پیپلزپارٹی کا اصل منشور جئے "بھٹو اور رج کے لٹواور پھٹوہے "۔