نا جائز قابضین کیخلاف کارروائی،  2 کنال سے زائدزمین واگزار

      نا جائز قابضین کیخلاف کارروائی،  2 کنال سے زائدزمین واگزار

  

لاہور (جنرل ر پورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے تحصیل ماڈل ٹاؤن موضع چندرائے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کنال 02 مرلہ زمین کو واگزار کروا کر اصل حقدار کے حوالے کر دی ہے۔ زمین کی کل مالیت02۔ 40 ملین روپے بنتی ہے۔ سیدہ عصمت علی نامی خاتون کی زمین پر گزشتہ 02 سال سے قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا تھا۔ سیدہ عصمت گزشتہ 36 سال سے بحرین میں مقیم ہیں۔ عرفان عنائیت بھٹی نامی شخص نے زمین پر قبضہ جما رکھا تھا۔ آج اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم اور ریونیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اصل حقدار کو اس کا حق دلوا دیا۔

 سیدہ عصمت خاتون نے کہا کہ میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سمیت ان کی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو ¿ن ذیشان ندیم کی مشکور ہوں کہ جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میری زمین کو میرے حوالے کر دیا ہے۔ سیدہ عصمت علی نے پرائم منسٹر آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -