بجلی سستا کرنے کی مہم کو کامیاب بنایا جائے،خورشید احمد

بجلی سستا کرنے کی مہم کو کامیاب بنایا جائے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)حکومت اور محکمہ بجلی چوری روکنے اور نجی تھرمل پاور ہاؤسوں کی بجلی کے ریٹ کم کرکے بجلی کو سستا کرنے کی مہم کو کامیاب کیا جائے۔بجلی چوروں کی لاقانونیت کے خلاف محکمہ بجلی کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی لیبر کارکنوں کو مستقل کرنے، لیبر قوانین پر تمام صنعتی و تجارتی اداروں اور محکمہ بجلی کے کارکنوں پر سختی سے عمل کرائے۔ان خیالات کااظہارآل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے اجلاس سے مزدور رہنماء خورشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر حاجی یونس، رانا عبدالشکور، اْسامہ طارق،ملک زاہد،رانا شہباز احمد، میاں لیاقت، حاجی لیاقت علی،عمران بٹ ودیگر مزدور  راہنماؤں نے کیا۔

 اجلاس میں ایک خصوصی قرارداد کے ذریعے حکومت سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ وسیع تر قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کو  آئی ایم ایف کے دباؤ پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور نجی تھرمل پاور ہاؤسوں کے ناکام تجربہ کو سیکھتے ہوئے نجکاری نہ کرے بلکہ دیانتدار اور قابل انتظامیہ اور کارکنوں کے تعاون سے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرے ایک قرار داد کے ذریعے اسمبلی کے ارکان سے پْرزور اپیل کی گئی کہ وہ ملک میں غربت، جہالت، عام بے روزگاری کے مسائل حل کرانے کے قومی مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرائیں بلکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی طرح صرف ایک روپے تنخواہ لیں۔