تبدیلی سرکار نے پٹرول کو بھی دور کر دیا،محمد اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار نے پٹرول کو بھی دور کر دیا،محمد اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو تبدیلی سرکار نے اب ان کی پہنچ سے پیٹرول کو بھی دور کردیا ہے ان حکمرانوں کی وجہ سے اس وقت ملک ایک آئینی، سیاسی، سماجی اور نظریاتی بحرانوں سے دوچار ہے حکومت کرپشن مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے حکمرانوں کو ایشوز کو سمجھنے کا ادراک نہیں اور نہ ہی انھیں حل کرنے کی قابلیت اور اہلیت ہے اس حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

 نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس امید کے ساتھ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا کہ موجودہ وزیراعظم ان کے مسائل حل کریں گے، مگر سوا تین سال گزر گئے اور حالات پہلے سے بھی بدتر ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگاری کے اندھے کنویں میں دھکیلے جا رہے ہیں اور نفسیاتی اور اعصابی امراض کا شکار ہو رہے ہیں افراط زر، روپے کی قدر میں کمی، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اندرونی قرضوں کی بھرمار، صنعت و تجارت و زراعت کی تباہی پی ٹی آئی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ حکومت کسی بات کی کوئی فر ہی نہیں کر رہی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -