جموں و کشمیر میں مظالم انسانیت کے ساتھ مذاق،اسلم رضا

  جموں و کشمیر میں مظالم انسانیت کے ساتھ مذاق،اسلم رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں جاری مظالم انسانیت کے ساتھ مذاق ہیں عالمی امن کے مبلغ منافقت کا لبادہ اوڑھ کر وقتی مفادات کی خاطر معصوم کشمیریوں کے اجتماعی قتل کے مرتکب ہورہے ہیں کلبھوشن یادیو بل کا پاکستانی پارلیمان سے منظور ہونا پاکستان کے نام پر قربان ہونے والے کشمیری شہداء  کے مقدس لہو کی توہین ہے پاکستان کی حکمران اشرافیہ مسئلہ کشمیر کو سرد خانوں میں دفن کرچکی ہے۔

 دنیاء  بھر میں مقیم کشمیری اور کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے اس نازک مرحلے پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کریں اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں کشمیریوں کی لاشیں کیوں قید میں ہیں بھارتی حکومت اور ریاست کا اس سے زیادہ شرمناک رویہ کیا ہوگا کہ ہمارے شہدا کی میتیں بھی قبضے میں ہیں بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی سے خوف زدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ اسلم رضا  نے کہا کہ بعد از مرگ اسیری کا انوکھا شرمناک غیر اخلاقی تجربہ صرف کشمیریوں پر کیا جارہا ہے بابا? کشمیر محمد مقبول بٹ سے آج تک بھارت ہماری لاشوں سے ڈر رہا ہے قبرستان شہدا سرینگر کی قبریں اپنے مکینوں کی واپسی کے لیے دنیا کے انسانیت پسندوں کی راہیں تک رہی ہیں دنیا کی سپر پاورز کو سمجھنا ہوگا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔دریں اثنائانجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ،مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ اسلم رضا۔سابق سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی۔مصطفائی تحریک کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی۔پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین امانت علی زیب، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم،سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی، محمد اویس مصطفائی اور دیگرنے سینئر صحافی سید عدنان فاروق کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہارتعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ کریم از طفیل نگاہ مصطفے کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحومہ کی بخشش فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -