سابق حکمرانوں نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا،جمشید چیمہ

سابق حکمرانوں نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہم نے معیشت کی ابتری کے حوالے سے جو اندازے لگائے تھے مسلم لیگ(ن) کی حکومت اس سے کہیں زیادہ کھلواڑ کر کے گئی ہے، ماضی کے حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی سیاست بچانے کیلئے قومی اداروں کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے۔