’افکار اقبال اور آج کا نوجوان‘  کے موضوع پر سیمینار

     ’افکار اقبال اور آج کا نوجوان‘  کے موضوع پر سیمینار

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ’افکار اقبال اور آج کا نوجوان‘ کے موضوع پر سیمینار میں نواسہ اقبال صلاح الدین، خواجہ جاوید اسلم صحاف، چیئرمین شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری، سماجی کارکن میاں شہباز احمد، ڈی جی بزم اقبال چوہدری اعظم، ڈپٹی ایڈیٹر ڈاکٹر وقار چوہدری، بیرسٹر ظفر اللہ، میاں سعید، چوہدری ذوالفقار، فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

 اس موقع پر پیر قاسم نثار نے موضوع پرکلیدی خطاب کیا۔ سابق ڈائریکٹر شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید شاہد نے کہا کہ شعبہ ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق شروع سے ہی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کراتا رہا ہے۔ نواسہ اقبال صلاح الدین نے فکر خدی اور توحید کے موضوعات علامہ اقبال کے نظریات کی روشنی میں بیان کئے۔    پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس آج ہوگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -