پیرا میڈیکس کی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ریلی

  پیرا میڈیکس کی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ریلی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلی، ریلی کی قیادت ضلعی صدرمحمد ارشد بٹ نے کی جبکہ ریلی میں دیگر عہدیداران و کارکنان جن میں صوبائی صدر تنویر بھٹی، شاہد یونس، بابر گل، فیصل جارج، مرزا شہباز، نعمان گجر، قاسم سہیل اکرم، حافظ سجاد، خالد اعمانوئل، شیر افگن، فیضا، رانا عثمان، رانا عرفان، اسلم معراج،لالہ انور، ماجد،لالہ جبار، وقار عباسی، عمرخان، غلام حسین، رشید مغل، لیاقت مغل، اشرف چاند، رانا گلزار احمد، مہر اویس، رفیق مسیح و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ ”نامنظور، نا منظور“ کے نعرے لگائے گئے۔ ضلعی صدر محمد ارشد بٹ اور صوبائی صدر تنویر بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زبردستی نافذ کئے گئے ایم ٹی آئی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

 اس ایکٹ کی روک تھام کے لئے ہرقدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ بہتری یہی ہے کہ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ اسے فوری طور پر روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ اگر حکومت اور متعلقہ انتظامیہ نے اسے ٹھونسنے کی کوشش کی تو احتجاج کادائرہ کار پنجاب سمیت ملک بھر میں وسیع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا گیا۔ احتجاجی ریلی آؤٹ ڈور سے شروع ہو کر پرنسپل آفس اس کے بعد ایڈمن بلاک سے ہوتی ہوئی ایم ایس آفس تک نکالی گئی اور بعد ازاں واپس آؤٹ ڈور اختتام پذیر ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -