کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سائیکاٹری کی آگاہی ورکشاپ

 کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سائیکاٹری کی آگاہی ورکشاپ

  

لاہور(پ ر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سکائٹری کے زیر اہتمام آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا،ورکشاپ کا مقصد میڈیکل کے طلبا میں سائیکاٹری کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ مہمان خصوصی ورلڈ سکائٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر افضل جاوید تھے۔ امریکہ سے آئے ڈاکٹر محمد ذیشان اور ڈاکٹر صادق نوید جبکہ سدرہ میڈیکل سینٹر قطر کے سربراہ پروفیسر وقار عظیم، پروفیسر آفتاب آصف، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر بلقیس شبیر،  پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر ہارون حامد، پروفیسر علی مدیحی ہاشمی اور پروفیسر نازش عمران نے شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کا  کہنا تھا کہ پروفیسر افضل جاوید کی شرکت فخر کی بات ہے جو کہ کیمکولین ہیں اور ان کا نام دنیا میں جانا جاتا ہے۔اگر آپ ذہنی طور پر تندرست ہیں تو معاشرے میں آپ کا بہت بڑا رول ہیکنگ ایڈورڈ واحد ادارہ ہے جہاں پر شعبہ سکائٹری کے تین سربراہان موجود ہیں۔ ورلڈ سکائٹرک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر افضل جاوید نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ کی شعبہ سکائٹری کی بے پناہ خدمات ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -