بولرمحمد عامر نے ایک بار پھر واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا

  بولرمحمد عامر نے ایک بار پھر واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ بولرمحمد عامر نے ایک بار پھر واپسی کے امکانات کو مسترد کردیا۔ٹی 10 کرکٹ لیگ میں بنگلا ٹائیگرزکا حصہ بننے والے محمد عامر نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا۔کوئی رابطہ کرے گا تو پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کروں گا۔عزت کے ساتھ واپسی چاہتا ہوں۔خود سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔محمد عامرکا کہنا تھا کہ بورڈ میں تبدیلی سے اپنا ذہن نہیں بدل رہا۔نہیں چاہتا کہ خود واپسی کا اعلان کروں اور کرکٹ بورڈ حکام کہیں کہ اس کو نہیں کھلانا۔فی الحال فیملی کے ساتھ وقت گزار کر زندگی کا بھرپور لطف اٹھا رہا ہوں۔ 

لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کررہا ہوں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ دبئی کرکٹ کونسل کا پاک بھارت سیریز کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو بات کرنی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -