پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ آج شروع، قومی سکواڈ کا اعلان 

پاک بنگلہ دیش پہلا ٹیسٹ آج شروع، قومی سکواڈ کا اعلان 

  

             لاہور(این این آئی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا پی سی بی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔اعلان کردہ 12 رکنی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹنگ کوچ کی کمی محسوس ہوتی ہے، ٹیسٹ سیریز میں بیٹنگ کوچ ہونا چاہئے تھا،ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے، ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز اہم ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹ ٹیم اچھی ہے، اس مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر ڈالیں گے۔بابر اعظم نے کہاکہ بنگلادیش کو ہوم گراونڈ پر آسان نہیں لے سکتے،یہاں کی کنڈیشنز مختلف ہیں ان مشکل کنڈیشنز میں سیٹ ہونے میں وقت لینا پڑتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -