اسلام آباد ڈینگی کیسز میں کمی، صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے

 اسلام آباد ڈینگی کیسز میں کمی، صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز میں اب کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے،24 گھنٹوں  صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔جمعرات کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے صرف 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 581 ہے۔دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسکے برعکس شہری علاقوں میں  9  نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ڈینگی کیسز

مزید :

صفحہ آخر -