گال ٹیسٹ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

گال ٹیسٹ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

  

 گال (اے پی پی):سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 187 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ آخری  روز ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 52 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نکرومہ بونر18 اور جوشوا ڈی سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ جشواڈی سلوا نے تھوڑی مزاحمت کی اور اپنی نصف سنچری سکور کر لی،تاہم وہ 54 رنز بنانے کے بعد لیستھ ایمبولڈینیا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ راحیم کارن وال ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 13 رنز بناکر پروین جے وکرما کی گیند پر سرنگا لکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔  سری لنکا کی ٹیم کی طرف سے ملنے والے  348 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم  160 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور سری لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو 187 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ دوسری اننگز  لیستھ ایمبولڈینیا نے پانچ اور  رمیش مینڈس چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز دیموتھ کرونارتنیکو عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -