بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی،ذرائع

بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی،ذرائع

  

 اسلام آباد(آئی این پی) بھارت نے سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کیلئے پاکستانی حکومت سے فضائی حدود استعمال کرنیکی اجازت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے باضابطہ درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سری نگر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے معاملے پر پاکستان حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے، قومی سلامتی امور کمیٹی کی جانب سے رپورٹ ارسال کردی گی گئی ہے جب کہ دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بھی بھارت کی درخواست کے حوالے سے رپورٹ سول ایوی ایشن کو بھجوادی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزرات قانون قانونی پہلوں پر اپنی رپورٹ ارسال کرے گی جب کہ سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کریگی جس کی روشنی میں بھارت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

فضائی حدود

مزید :

صفحہ آخر -