چیف ایگزیکٹیو آفیسر وی اون گروپ کا دورہ پاکستان 

 چیف ایگزیکٹیو آفیسر وی اون گروپ کا دورہ پاکستان 

  

کراچی(پ ر)VEON گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کان ترزیو اوغلو(Kaan Terzioglu)نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے لیے گروپ کے مکمل تعاون کا اعادہ کیاہے۔انٹرنیٹ اور کونیکٹیویٹی کی سروسز فراہم کرنے والا معروف عالمی ادارہ”VEON“اپنی آپریٹنگ کمپنی جازکے پاکستان میں 7کروڑ 19لاکھ صارفین سمیت دنیا بھر کے9 ممالک میں 21کروڑ38لاکھ سے زائد صارفین کی بدولت عالمی سطح کا ڈیجیٹل آپریٹر بننے کے سفرپر گامزن ہے۔  کان نے وزیراعظم کو پاکستان میں جاز کی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان میں جاز کی سرمایہ کاری 10ارب امریکی ڈالر سے زائد ہو گئی ہے،جس میں گزشتہ دو سال کے دوران صرف 4G نیٹ ورک کی توسیع پر 560 ملین امریکی ڈالربھی شامل ہیں۔اس سرمایہ کاری کی بدولت جاز 4G صارفین کی تعداد3کروڑ42لاکھ ہوگئی ہے۔ کان  نے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری، کنیکٹیویٹی کو بڑھانے، ڈیجیٹل سکلز اور خواندگی پر سرمایہ کاری، انٹرپرینیورشپ کی ترویج اور جاز کیش(JazzCash) کے ذریعے بینکنگ تفریق ختم کرنے میں جازکے کردار کے بارے میں بتایا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹولز اور وسائل سے آراستہ کرنے کے لیے گروپ کی جانب سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ،”حکومت نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے’ڈیجیٹل پاکستان وژن‘ کا آغاز کیاہے۔ جاز جیسی نجی شعبہ کی کمپنیوں کے تعاون پر ہمیں خوشی ہے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ موبائل آپریٹرز غیر ملکی سرمایہ کاری کو لانے، کنیکٹیویٹی میں اضافہ سمیت دیگر شعبہ جات کو ترقی کے قابل بنا کر ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید :

کامرس -