ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا دورہ بہاولپور ریجن

ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا دورہ بہاولپور ریجن

  

لاہور(پ ر)منیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن علی جے ہمدانی نے  سینئر انتظامیہ کے ہمراہ بہاولپور ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کو موسم سرما میں لوڈ مینجمنٹ، آپریشنل سرگرمیوں، شکایتی مراکز اور UFG کنٹرول سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ریجنل مینیجر نے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر مینجمنٹ کو ریجن کی کامیابیوں کے بارے میں بتایا جس میں UFG کے نقصانات میں نمایاں کمی شامل تھی۔منیجنگ ڈائریکٹر نے افسران/سٹاف پر زور دیا کہ وہ صارفین کے لئے بہترین کسٹمر سروس کی فراہمی یقینی بنائیں، مزید براں منیجنگ ڈائر یکٹر نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور سسٹم کی بہتری کے لئے بھی  ہدایات جاری کیں۔منیجنگ  ڈائریکٹر نے سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ ریجنل آفس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔

اور افسران اور عملے کے ارکان سے بات چیت کی۔

مزید :

کامرس -