موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان

  موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کا تسلسل ہے،سینیٹر مشتاق احمد خان

  

صوابی (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے جمعرات کی شام جماعت اسلامی تحصیل رزڑ کے زیر اہتمام ورکرز سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت گذشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے. 72سالوں میں قوم پر جتنا قرضہ چڑھا اس سے کہیں زیادہ پی ٹی آئی کی تین سالہ دور اقتدار میں اس میں اضافہ ہواپی ٹی آئی کی حکومت IMFکی غلامی میں اتنی دور نکل آئی ہے کہ آئے روز انکے من پسند بل ایوانوں سے پاس کروانے میں مصروف ہے بچوں سے ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کے بل کی کھل کر مخالفت کی انھوں نے کہا کہ ریپ کے مجرموں پر حد جاری کی جائے وگرنہ سرعام چوکوں میں پھانسی دی جائے آئی ایم ایف کی ایما پر اب ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر ماہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا اور نئے ٹیکس لگائے جائیں گے انھو نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ باصلاحیت اور ایماندار قیادت پیش کی ہے کنونشن سے امیر جماعت اسلامی صوابی میاں افتخار باچہ نائب امیر محمود الحسن اور تحصیل رزڑ کیلیے نامزد امیدوار حامد اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دامن ہر قسم کی اخلاقی اور مالی کرپشن سے پاک ہے. اور اسکے منتخب نمائندے ہمیشہ ایوانوں سے سرخرو ہو کر لوٹے ہیں.تحصیل رزڑ میں پی ٹی آئی ایک خاندان تک محدود ہوکر رہ گئی ہے سینیٹر، ایم این اے، ایم پی اے اور اب تحصیل نظامت کی سیٹ بھی انکے قبضے آچکی ہے. جبکہ اے این پی نے تو پختون ثقافت کا جنازہ نکال دیا ہے جماعت اسلامی نے تحصیل رزڑ ناظم کیلئے حامد اختر کی صورت میں ایک نیک کردار اور باصلاحیت امیدوار میدان میں اتارا ہے،جس کی کامیابی یقینی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -