صوابی،مختلف واقعات کے دوران میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

صوابی،مختلف واقعات کے دوران میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہو گئے ثناء اللہ سکنہ ترکئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کے بیٹے ظلا محمد پر اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ معمول کے مطابق اپنے دوکان میں بیٹھے تھے وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں۔صوابی مردان روڈ پر شگئی مانیری کے مقام پر موٹر سائیکل کے حادثے میں ایک شخص فلک ناز سکنہ ٹوپی اپنی بیوی سمیت جاں بحق جب کہ حادثے میں ان کا بیٹا حیات خان شدید زخمی ہو گیا۔پشاور اسلام آباد موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب موٹر کار کے حادثے میں 52سالہ غنی رحمن سکنہ نبی اور 45سالہ فضل ہادی سکنہ مرغز شدید زخمی ہو گئے اقدام قتل کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مقصود کو زخمی کر دیا جب کہ اختر علی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔ موضع پابینی میں زبانی تکرار پر عثمان نے فائرنگ کر کے نور زاہد کو زخمی کر دیا جب کہ موضع شیرہ غنڈ میں مرغیوں کو نقصان پہنچانے پر جاویداور شاد علی فائرنگ کر کے جاوید شاہ کو زخمی کر دیا۔کالو خان اور صوابی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -