ضم اضلاع میں تیز تر سیاحت ومعدنی ترقی اولین ترجیح،عارف احمد زئی

  ضم اضلاع میں تیز تر سیاحت ومعدنی ترقی اولین ترجیح،عارف احمد زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے محکمہ معدنیات عارف احمدزئی نے کہا ہے کہ محکمہ ھذا نے ضم اضلاع اور قبائلی عوام کے بہتر مفاد میں ایکٹ میں ترمیم کرکے وہاں پر لیز کرانے سے قبل لوکل ایڈمنسٹریشن کی توسط سے متعلقہ قبیلے کا اجلاس عام بلانے کو ضروری بنادیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مہمند تحصیل صافی علاقہ خانقاہ کے عمائدین کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کے ایڈیشنل سیکرٹری و ڈائریکٹر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔معاونِ خصوصی عارف احمدزئی کا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلٰی محمود خان کے وژن کے مطابق، صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح ضم اضلاع میں بھی تیز تر سیاحت و معدنی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے ضم اضلاع میں مختلف قبائل و خیل کی سطح پر مشترکہ اراضیوں کی نشاندھی و مسائل کے حل کیلئے مقامی انتظامیہ اور مشران کو بھرپور کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا تاکہ نہ صرف مقامی لوگوں کے آپس کے مسائل وہاں پر جاری اجتماعی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر اثر انداز نہ ہوں بلکہ ضم قبائلی اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی مزید تیزی یقینی بنائی جاسکے۔