ملاکنڈ یونیورسٹی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچوں کیلئے فن گالاکا اہتمام
چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچوں کے لئے فن گالا، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رشید احمد اور ایم پی اے ہمایون خان کا فن گالا کادورہ، پرووسٹ ڈاکٹر عطاء الرحمان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سوسائٹیز ڈاکٹر مقصودالرحمان عشرت، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل انور عباسی، پی آر او معراج الحامد ناصری، پی ایس ٹو وائس چانسلرڈاکٹر نجیب الرحمان اور شعبہ پشتو کے ڈاکٹر مظہر بھی وائس چانسلر کی ٹیم میں شامل تھے، وائس چانسلر، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص اور صوبائی نائب صدر فضل محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فن گالاکو بہترین سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرناہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے، وائس چانسلر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کئے۔