65سالہ شخص نے ذہنی پریشانی سے تنگ آکر اپنے اپ کو گولی ماردی 

 65سالہ شخص نے ذہنی پریشانی سے تنگ آکر اپنے اپ کو گولی ماردی 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  65سالہ شخص نے ذہنی پریشانی سے تنگ آکر اپنے اپ کو گولی ماردی۔ معمولی تکرار پر 20سالہ نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق موضع اخون ظفربابا کے رہائشی 65سالہ بشیر خان ولد عبدالرحمان نے ذہنی پریشانی سے تنگ آکر اپنے اپ کو سر پر گولی ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ موضع شاڑہ شبقدر میں پیش آیا جہاں 2نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے20سالہ ندیم ولد زرداد اللہ کو گولی ماردی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوا مجروح نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ میں مچنی میں ڈینٹر کا کام کرتا ہوں۔ آج کتوزئی کے رہائشی 2نامعلوم افراد کے ڈینٹنگ کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا۔بعد میں ان دونوں نے مجھ پر فائرنگ کی۔ پولیس تھانہ شبقدر نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -