شراب سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

   شراب سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے ورسک روڈ اور اطراف کے علاقوں میں مخصوص گاہک کو غیر ملکی شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق جمرود ضلع خیبر سے ہے جو موٹر سائیکل کے ذریعے مخصوص گاہک کو گھر کی دہلیز پر شراب سپلائی کرنے میں ملوث ہے،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 41 عدد کین و بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ دیار خان کو اطلاع ملی تھی کہ ورسک روڈ اور اطراف کے علاقوں میں مخصوص گاہک کو شراب سپلائی کرنے والا ملزم تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں موجود ہے اور شراب سپلائی کی کوشش کر رہا ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کلیم خان ولد جانس خان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ جمرود سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مخصوص گاہک کو گھر کی دہلیز پر شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 41 عددکین اور بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ مچنی گیٹ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -