تھانہ،چمکنی،گلبہار،اور فقیر  آباد میں منشیات سمگلرز گرفتار

   تھانہ،چمکنی،گلبہار،اور فقیر  آباد میں منشیات سمگلرز گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی، تھانہ گلبہار اور تھانہ فقیر آباد پولیس نے شہر کے نواحی علاقوں چمکنی، انقلاب روڈ، گلبہار اور فقیر آباد کے رہائشی علاقوں میں سرگرم چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، چمکنی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان منشیات سمگلرز ہیں جو موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے دو کلو گرام آئس،چار کلو گرام چرس اور ایک کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران موٹروے ناکہ بندی پرایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے دو کلو گرام آئس، ایک کلو گرام افیون اور دو کلو گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان عدنان ولد مصری خان اور حارث ولد خانزلی کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے اسی طرح ایس ایچ او تھانہ گلبہار اشفاق خان اور ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی نے بھی گلبہار اور فقیرآباد کے رہائشی علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں ہارون ولد اکبر خان اور خالد ولد نیک محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس اور ڈھائی سو گرام آئس برآمد کرلی ہے، دونوں ملزمان نے مخصوص گاہک کو آئس اور دیگر منشیات سپلائی کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -