نئی حکمت عملی کے تحت ٹارگٹڈ  سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

 نئی حکمت عملی کے تحت ٹارگٹڈ  سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

  

پشاور(کرائم رپورٹر) امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خا طر ضلع بھر میں پشاور پولیس نے نئی حکمت عملی کے تحت ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا نے کیلئے نئی حکمت عملی کے تحت شہر کے مزید 9مختلف علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں خصوصی کاروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث4 خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا ہے،انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سرپرائز ناکہ بندیوں کے دوران100 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اسی طرح جیل سے رہاشدہ عادی جرائم پیشہ3 افراد کو گرفتار کرنے کیساتھ ساتھ59 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں سمیت6 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، تمام ملزمان کے قبضہ سے 14 عدد شارٹ گن،ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد کالاکوف، 10 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے کیپٹل ڈسٹریک پشاور میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کی خاطر نئی حکمت عملی کے تحت چاروں ڈویژنز کے مختلف تھانوں کی حدود میں مزید9مقامات پر انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، آپریشنز میں کیپٹل سٹی پولیس، کمانڈوزپولیس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں نے بھی حصہ لیا، جن کے دوران قتل،اقدام قتل اور دیگر سگین جرائم میں ملوث4 خطرناک اشتہاری مجرمان اور جیل سے رہا شدہ3 افراد کوگرفتار کیا گیاہے، اسی طرح انفارمیشن بیسڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز اور سرپرائز ناکہ بندیوں کے دوران100 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جبکہ59غیر رجسٹر ڈ کرایہ داروں اورغیر قانونی مقیم6افغان شہریوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، کاروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث دوافراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14 عدد شارٹ گن،ایک عدد کلاشنکوف، دو عدد کالاکوف، 10 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -