پشاور،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق 

پشاور،کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق 

  

پشاور(کرائم رپورٹر)یکہ توت پولیس سٹیشن کی حدود وزیر باغ روڈ پربجلی کے پو ل سے ٹریلر کے ٹکرا نے اور کر نٹ لگنے سے جو اں سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا جبکہ بجلی کے پو ل کو جزوی نقصا ن پہنچا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تیز رفتار ٹریلر نمبر TLF.868کو ئٹہ ڈرائیور علی خیل ولد حمزہ خیل سکنہ ار مڑ میا نہ نے تیز رفتاری کے با عث وزیر با غ روڈ کیسا منے تو حید ا ٓباد پولیس چوکی کے قر یب بجلی کے پو ل سے ٹکرا گیا جس سے بجلی کے پو ل کو نقصا ن پہنچا اور قریبی مو ٹر سا ئیکل سوار جو اں سالہ لڑکا عبداللہ سکنہ نسیم ٹاؤ ن بجلی کے کر نٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسکی نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -