مرحوم رحیم داد خان کے پوتے سیف اللہ کا جمعیت میں شامل ہونیکا اعلان

مرحوم رحیم داد خان کے پوتے سیف اللہ کا جمعیت میں شامل ہونیکا اعلان

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) شیر گڑھ پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان کے پوتے سیف اللہ خان نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے ایک تقریب ان کی اقامت گاہ پر منعقد ہوئی جس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم،تحصیل تخت بھائی میئر شپ کے امیدوار حافظ محمد سعید،لطیف الرحمان،مولانا عبد الواحد اور جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی رہنما حافظ فرمان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد قاسم نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی نظریں جے یو آئی پر جمعی ہوئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام پورے ملک مقبولیت جماعت بن گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہر موڑ پر عوام کا جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر بنانے والے عوام سے دو وقت کی روزی چھین رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔عمران خان قوم کو بتائیں کہ اب تک پیٹرول چور،چینی چور وں کے خلاف کیا کاروائیاں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دینا ہوگا۔اس وقت ملک میں قادیانی لابی مختلف طریقوں سے ہماری نئی نسل کو ورغلا رہی ہے اور پیسے کے زور پر عقیدہ ختم نبوت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں آئے روز مختلف پارٹیوں سے کارکن بڑی تعداد میں شامل ہو رہے ہیں جس کا سہرا تنظیم کو جاتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -