پاکستان کا زمین سے زمین تک مارکرنے ولاے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

       پاکستان کا زمین سے زمین تک مارکرنے ولاے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا ...

  

        راولپنڈی(آئی این پی) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کرلیا،  صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،و زیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس نے اس عظیم کامیابی پر سائنسدانو اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے جمعرات کو زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کی آزمائشی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز اور ڈیزائنز کی دوبارہ  تجدید ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج،چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، سائنسدانوں اور سٹریٹجک ادارے کے انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل  اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے شاندار کردار،عزم، لگن اورتکنیکی مہارت کو بھی سراہا جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی،و زیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور سروسز چیفس نے اس  اہم کامیابی پر سائنسدانوں  اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

 میزائل شاہین

مزید :

صفحہ اول -