آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری 

 آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری 

  

اسلام آباد (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کیاعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22700کیوسک اور اخراج 52000کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3900 کیوسک اور اخراج3900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد5700کیوسک اور اخراج28000 کیوسک،دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7500کیوسک اور اخراج   3000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1474.52  فٹ،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.132 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1155.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.993ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح642.70 فٹ،بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -