سعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنیکا اعلان 

سعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنیکا اعلان 

  

   ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے پاکستان، برازیل، ویتنام سمیت دیگر ممالک پر عائد فضائی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ معروف اخبار سعودی گزیٹ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی حکومت نے جمعرات کے روز مختلف ممالک پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق مسافروں کو اپنی کرونا ویکسی نیشن کی تفصیلات پہلے سے فراہم کرنا ہوں گی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے منظور کی جانے والی ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہوگی۔

سعودی عرب

  

مزید :

صفحہ اول -