ٹرین کونشانہ بنانے کی کوشش ناکام دہشتگرد گرفتار، 3مارٹر گولے برآمد

ٹرین کونشانہ بنانے کی کوشش ناکام دہشتگرد گرفتار، 3مارٹر گولے برآمد

  

نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نواب شاہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ ایک دہشت گرد کوگرفتار کرکے 3 مارٹر گولے برآمد کرلیے گئے۔ڈی ایس پی مبین کے مطابق دہشت گرد پھاٹک کے قریب آنیوالی ٹرین کونشانہ بناناچاہتے تھے۔ڈی ایس پی نواب شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے 3 مارٹر گولے برآمد کیے گئے ہیں  جبکہ کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

 دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ اول -