احساس راشن پروگرام سے غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا  : عثمان بزدار

احساس راشن پروگرام سے غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا  : عثمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سوشل پرو ٹیکشن ثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور احساس راشن پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانو ں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔مستحق خاندانوں کو آٹے، کوکنگ آئل اور دالوں پر سبسڈی ملے گی۔پنجاب میں اس پروگرام کے تحت کریانہ دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور انتظامی افسران کو احساس راشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کو پنجاب میں خود لیڈ کروں گا اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ احسا س راشن پروگرام سے غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کمزور افراد کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں ون ونڈو سینٹرز کھولنا چاہتے ہیں۔آپ نے احساس پروگرام کی کامیابی میں پہلے بھی مؤثر کردار ادا کیا۔پنجاب حکومت کی معاونت پر آپ کے شکرگزار ہیں۔احساس راشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈیجیٹل بینکنگ محمد ہمایوں سجاد، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، صنعت و سوشل ویلفیئر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں۔اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے اور  اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیں اور ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کا عکاس ہیں۔پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -