کوروناسے مزید 13افراد جاں بحق،363نئے مریض رجسٹرڈ

  کوروناسے مزید 13افراد جاں بحق،363نئے مریض رجسٹرڈ

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید13افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 690 ہوگئی،   24گھنٹوں کے دوران 363نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 223 ہو گئی۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 17 لاکھ 96 ہزار 915 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 240 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 40 ہزار 995 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کورونا

مزید :

صفحہ اول -