آڈیو اور ویڈیو ٹیپس سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا

   آڈیو اور ویڈیو ٹیپس سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سیدہ شہلا رضا نے مطالبہ کیاہے کہ جو آڈیو ٹیپ معزز ججز کے متعلق ہے اس کے بارے میں معزز ججز کو ہی خود ایکشن لیکر اس کی انکوائری کروانی اور ذمے داروں کا تعین کرنا چاہئے، پرائیوٹ لوگوں کے بارے میں آڈیو اور ویڈیو ٹیپس معاملے پر اتنا ہی کہوں کی کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی کے بارے میں آڈیو ویڈیو ٹیپس بنانے کا سلسلہ ا چھا نہیں،اس کی ہم مذمت کرتے ہیں،آڈیو اور ویڈیو ٹیپس سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچنے والا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا اب چونکہ معاملات عدلیہ سے متعلق آ رہے ہیں اسلئے ایکشن بھی عدلیہ کو ہی لینا پڑیگا، قوم دیکھ رہی ہے اسی عدلیہ نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی، اسی عدالتوں نے مریم نواز کو بھی ضمانت پر رہا کیا،اور اب یہ دونوں باپ بیٹی یعنی باپ لندن میں ایک تندرست و توانا زندگی بسر کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کی بیٹی عدلیہ کے متعلق باتیں کررہی ہے۔
شہلا رضا

مزید :

صفحہ اول -